رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رمضان المبارک کے دوران ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شاپس کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فیئر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیاء خورونوش خرید سکیں گے۔
جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جبکہ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فیئر پرائس شاپس ہوں گی۔
بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون، ایف سکس، جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیئر پرائس شاپس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضماتیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: 26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پی ٹی آئی ورکرز پر 26 نومبر احتجاج کے باعث تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔