پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے موقع دے رکھا ہے۔
اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، آئینی بینچ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن
پڑھیں:
احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کے نمائندہ مقرر
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین کے استعفیٰ کے بعد پاکستان بار کونسل نے ایڈووکیٹ احسن بھون کو اپنا نمائندہ نامزد کردیا۔
پاکستان بار کونسل کا اجلاس ایکس آفیشو چیئرمین اٹارنی جنرل آف پاکستان عثمان منصور اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اس سے قبل ایکس آفیشو چیئرمین نے بطور ریٹرننگ آفیسر پاکستان بار کونسل سے نامزدگیاں طلب کی تھیں جس کے جواب میں ایڈووکیٹ خوشدل خان اور محمد یاسین آزاد نے ایڈووکیٹ احسن بھون کا نام تجویز کیا جس کی تائید حسن رضا پاشا اور پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے کی۔
اُن کے مقابلے میں شفقت محمود چوہان نے طاہر فراز عباسی کا نام تجویز کیا۔ شو آف ہینڈز ووٹنگ کے ذریعے احسن بھون نے 14 جبکہ طاہر فراز عباسی نے 4 ووٹ حاصل کیے۔
احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن بھون جوڈیشل کمیشن پاکستان نمائندہ مقرر وی نیوز