City 42:
2025-02-27@12:08:16 GMT

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن

پڑھیں:

نومئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

نومئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

دونوں درخواستیں 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عمران خان اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس4مارچ کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کےلئے مقرر
  • نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت
  • بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں: چیف الیکشن کمشنر
  • پارٹی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار رہے، آصف زرداری
  • بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کیلئے تیار نہیں، چیف الیکشن کمشنر
  • 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری درخواست 28 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
  • نومئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر