روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ان فٹ ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں روہت شرما کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔
بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا اور صرف ہلکی دوڑ اور شیڈو بیٹنگ کی، یہ احتیاطی تدابیر اس لیے اختیار کی گئیں تاکہ ان کی چوٹ مزید نہ بڑھے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ رہیں۔ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف روہت شرما کی فٹنس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ان کی حالت کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن میں اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کی مشق کی جب کہ محمد شامی نے مکمل رفتار سے بولنگ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا 2 مارچ کو دبئی میں ہو گا۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ روہت شرما کے خلاف
پڑھیں:
سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔
ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔
22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔
کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔