وفاقی کابینہ میں توسیع، آج کون کون حلف اٹھائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزراء آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تقریبِ حلف برداری آج شام ایوانِ صدر میں ہو گی، صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل ہوں گے۔
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ.
ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے جبکہ بیرسٹر عقیل اور خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاظمہ کو بھی وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل کو صحت، طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ، بیرسٹر عقیل کو وزیرِ مملکت برائے قانون اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانےکا امکان ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔
سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کےحقوق کوتہس نہس کررہےہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سےملی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا