لودھراں: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل،، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
لودھراں کے علاقے کمال پور جتیال میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بیوی نے زمین بیچ کر 14 لاکھ شوہر کو دیے تھے، پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے تشدد کیا۔
کراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔
خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے تشدد کے بعد اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، زیرِ حراست ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔