گوسپ گرل اسٹار 39 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ہالی ووڈ میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ اپنے ڈرامے ’بفی دی ویمپائر سلیئر‘ اور ’گوسپ گرل‘ کیلئے مشہور تھیں۔ اداکارہ کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں پہنچ کر پولیس نے مشیل ٹریچٹن کو بے ہوش پایا۔ تاہم طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Michelle Trachtenberg (@michelletrachtenberg)
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے کیونکہ اداکارہ طبی مسائل کا شکار تھیں تاہم ان کی موت کی اصل وجہ میڈیکل ایگزامینر کے دفتر سے آئے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ مشیل جگر کے مرض میں مبتلا تھیں اور حال ہی میں جگر کی پیوند کاری بھی کروائی تھی اس لئے ممکن ہے کہ ان کی موت طبعی ہو۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
دوسری جانب اداکارہ کے اہل خانہ نے اس دکھ کی گھڑی میں پرائیویسی فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو کچل دیا
گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق 4 بچیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم 3 بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔
اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ 7 سالہ بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی نذر آتش کر دی، پولیس کے مطابق طالبات کو کچلنے والی گاڑی کا مالک حادثے کے بعد فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کی کوششیں جارہی ہیں۔