WE News:
2025-02-27@10:13:44 GMT

ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025: ایک تنقیدی جائزہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

وفاقی حکومت کی حالیہ قانون سازی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 ایک نمایاں قانون ہے، جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو ہر سطح پر فروغ دینا، ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل اور ڈیجیٹل طرز حکمرانی کو تقویت دینا ہے۔

اگرچہ یہ قانون ایک مثبت اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے، لیکن اس پر تفصیلی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی ممکنہ خامیوں اور چیلنجز کو واضح کیا جا سکے۔

قانون سازی کی آئینی حدود اور دائرہ کار

یہ قانون وفاقی سطح پر پورے ملک کے لیے بنایا گیا ہے، جس کی بظاہر وجہ آئین میں وفاق کو کمیونیکیشن کے موضوع پر قانون سازی کا اختیار حاصل ہونا ہے۔

تاہم، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دائرہ کار صرف کمیونیکیشن تک محدود نہیں، بلکہ اس میں ڈیجیٹل ڈیٹا، ڈیجیٹل اثاثے، ڈیجیٹل پراپرٹی اور ڈیجیٹل حقوق جیسے کئی پیچیدہ موضوعات بھی شامل ہیں، جن کا آئینی ڈومین ابہام کا شکار ہے۔

چونکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی نوعیت ایسی ہے کہ اس کے لیے ملک گیر یکساں قانون اور نظام درکار ہے، اس لیے یہ قانون کسی حد تک اس خلا کو پورا کرتا ہے۔ تاہم، قانونی حلقوں میں اس معاملے پر بحث جاری رہنی چاہیے تاکہ آئین میں ضروری ترامیم کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔

قانون کی بنیادی خامیاں

یہ قانون ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے جڑے ہمارے 3 بڑے مسائل کو براہ راست اور وضاحت کے ساتھ حل نہیں کرتا۔

ڈیجیٹل رسائی اور پابندیاں

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک بلا رکاوٹ عوامی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے نام پر لگائی گئی غیر ضروری پابندیاں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ قانون میں ایسا کوئی ریگولیٹری فریم ورک شامل نہیں جو ان پابندیوں کو شفافیت سے کنٹرول کر سکے۔

ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کا فقدان

پاکستان میں ابھی تک ڈیٹا پروٹیکشن کا جامع قانون موجود نہیں ہے۔ ہر شخص کا ڈیجیٹل فٹ پرنٹ مختلف پلیٹ فارمز پر بکھرا ہوا ہے، جو سیکیورٹی رسک کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈیجیٹل پراپرٹی کے تحفظ اور ذاتی معلومات کے غیر مجاز استعمال کے خلاف کوئی ٹھوس حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔

نگرانی (Surveillance) اور پرائیویسی خدشات

بغیر کسی واضح فریم ورک کے نگرانی کا بے تحاشا استعمال جاری ہے۔ پرائیویسی کے حقوق پر کوئی تفصیلی شق شامل نہیں، جو شہری آزادیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ جدید جمہوری ممالک میں ریگولیٹڈ سرویلنس سسٹمز کا تصور موجود ہے، لیکن اس قانون میں اس پہلو کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ادارہ جاتی ڈھانچہ اور اس کے مسائل

اس قانون کے تحت 3 بڑے فورمز قائم کیے گئے ہیں۔

نیشنل ڈیجیٹل کمیشن

18 رکنی کمیشن جس کی سربراہی وزیراعظم کریں گے، ممبران میں زیادہ تر سیاسی اور بیوروکریٹک شخصیات شامل ہیں، جس سے اس کے عملی نفاذ میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس کمیشن کے اجلاسوں کا انعقاد بذات خود ایک چیلنج ہوگا۔

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی

اس کے 3 سے 5 ممبران ہوں گے، جنہیں وزیراعظم مقرر کریں گے۔خدشہ ہے کہ یہ ادارہ بھی بیوروکریسی یا ریٹائرڈ افسران کے لیے مخصوص کر دیا جائے گا، جیسے نادرا اور پی ٹی اے میں دیکھا گیا ہے۔

اوور سائیٹ کمیٹی

9 رکنی کمیٹی جس کی سربراہی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کریں گے۔ اس میں 3 وزارتوں کے سیکرٹریز اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے گریڈ 21 کے افسر کو شامل کیا گیا ہے۔ مزید 4 آزاد ممبران کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعظم کے پاس ہوگا، جو ادارہ جاتی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے ماڈرن اور تیز رفتاری سے بدلتے ہوئے شعبے کو بھاری بھرکم بیوروکریسی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ یہ ادارے ایسے لگتے ہیں جیسے سیاست اور بیوروکریسی کا امتزاج ہیں، جو عملی طور پر ڈیجیٹل ترقی کو سست رفتار اور غیر مؤثر بنا سکتے ہیں۔

اس وقت جب دنیا بھر میں حکومتی سائز کم کرنے کی بات ہو رہی ہے، پاکستان میں مزید نئے ادارے بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، جو غلط حکمت عملی ہے۔ ڈیجیٹل حقوق اور پرائیویسی قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ قانونی فریم ورک کو جدید بین الاقوامی ڈیٹا پروٹیکشن معیارات (جیسے GDPR) سے ہم آہنگ کیا جائے۔

ادارہ جاتی بوجھ کم کرنے اور فیصلہ سازی میں تکنیکی ماہرین اور نجی شعبے کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

ریگولیٹری فریم ورک کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے، نہ کہ محض بیوروکریسی کے انتظامی کنٹرول کے لیے۔

ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 ایک اہم قانونی پیش رفت ہے، لیکن اس میں کئی بنیادی خامیاں موجود ہیں، جو اس کے مؤثر نفاذ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

اس قانون میں ڈیجیٹل حقوق، ڈیٹا پروٹیکشن، نگرانی کے قوانین اور ادارہ جاتی خود مختاری جیسے مسائل کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے، تاکہ یہ قانون واقعی ملک میں ڈیجیٹل ترقی کا ذریعہ بن سکے، نہ کہ ایک غیر مؤثر بیوروکریٹک ڈھانچہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عزیز درانی

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ادارہ جاتی میں ڈیجیٹل یہ قانون ضرورت ہے گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:

آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کیے جائیں گے۔ مزید برآں کلائمیٹ فنانسنگ پر آج پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، آئینی بینچ
  • جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ، عدالتوں میں جنگ ہو گی: اپوزیشن
  • اتنی خوفزدہ حکومت ملکی تاریخ میں نہیں آئی، شاہد خاقان عباسی
  • اہلیان کشمیر جے ڈی ایف جیسے مفاد پرست ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، سید صلاح الدین
  • اکسکلیوزیو فروری 2025
  • 2025  چونگ گوان چھون  فورم کا سالانہ اجلاس 27 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا
  • پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے بڑی خوشخبری
  • آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا
  • جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ