اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہر صورت قومی کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت، انتظامیہ یا کسی نے بھی رکاوٹ کھڑی کی تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹاوں گاہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کانفرنس ضرور ہو گی، یہ ہمارا حق ہے،ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیا ں دی گئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے محمود خان اچکزئی ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بقا کیلئے اور مستقبل کیلئے وکلا اور سیاستدانوں نے ہماری کانفرنس میں بات کی۔

ہماری کانفرنس میں سب جمہوری لوگ ہیں۔یہاں صرف پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ہم باتیں کر رہے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم پر پریشر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کو کچھ لوگوں نے آکر دھمکایا کہ کانفرنس کی صورت میں ہوٹل بند کردیا جائے گا جس پر ہم نے ان سے تحریری طور پر لکھ کر دینے کی استدعا کی۔عمر ایوب کا گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھاکہ یہ جو انسٹالڈ رجیم ہے۔

ان کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے یہ حرکت کی تو میں بطور اپوزیشن لیڈر چیف جسٹس آف پاکستان کا دروازہ کھٹکٹاو¿ں گا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے۔ بیس پچیس ارب روپیہ لگا کر جو اشتہارات دئیے گئے وہ ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہے۔ خود سوچ لیں کہ ملک کی حالت کیا ہے۔ یہ حکومت دو بڑی جماعتوں پر مشتمل ہے۔

آج بد نصیبی ہے کہ جمہوریت کی بات کرنے والے جمہوریت سے خائف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہ کانفرنس ضرور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کیلئے کوشش کر رہے تھے۔ پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی گئی اور اس کے بعد کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے۔ صحیح بات ہے کرکٹ کیلئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس ہوئی تو مارکی سیل کر دیں گے۔

گزشتہ روزہماری کانفرنس میں صحافی ، وکلا اور دیگر سیاستدان آئے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات ہوئی اور کوئی اشتعال کی بات نہیں کی گئی تھی۔اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماﺅں کا حکومت پر کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ہماری کانفرنس میں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی پر بات ہوگی۔ یہ حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے یہ سڑک پر کانفرنس نہیں تھی۔ بند جگہ پر تھی اور حکومت اس سے بھی گھبرا گئی ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

  عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سیول میں منعقدہ "ورلڈ سمٹ 2025"  میں اہم خطاب کیا، جو اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ اس عالمی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 سے زائد مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع  "عالمی نظام کو درپیش عصری چیلنجز: امن و خوشحالی کے نئے دور کا قیام"۔اپنے خطاب میں چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی  کثیرالجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور دنیا کے رہنماؤں کو انصاف پر مبنی طرز حکمرانی—خواہ وہ معاشی ہو، ماحولیاتی یا سماجی کے تصور کا ازسرنو جائزہ لینے پر زور دیا ۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمیں اْن لوگوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو بحرانوں پر صرف بحث کرتے رہے، یا اْن کے طور پر جنہوں نے ان مسائل کو حل کیا؟۔انہوں نے پرانے تصورات سے ہٹ کر ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا، جو انسانیت اور کرہ ارض کے درمیان ایک نیا رشتہ قائم کرے۔ 

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم اسرائیل پر پالیسی دے چکے اور حکومت اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر قانون
  • خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان