صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہو گی، صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج شام ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے، بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار کے علاوہ رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کابینہ میں ہوں گے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل ہوگی
وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزیر صحت لگائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، خالد مگسی کو مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملے گی۔