نااہلی سے متعلق کیس؛ الیکشن کمیشن کی جمشید دستی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کوبھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جمشید دستی کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق جلد قانون سازی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔  

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری،سیکرٹری بلدیات اوراسپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے جلد بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کی یقین دہانی کرادی۔

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا

سیکریٹری بلدیات پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی قانون منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی قانون رولز پر کام آخری مراحل میں ہے۔ بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ان چیمبر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر معاملہ موخر کردیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 10 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کےلئے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں: چیف الیکشن کمشنر
  •   اختیارات کا ناجائز استعمال، احتساب کمیٹی نے سپیکر پختونخوا اسمبلی سے جواب طلب کرلیا
  • اراکین اسمبلی کی شکایتیں، صدر زرداری نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی
  • بلدیاتی انتخابات کے لیے جلد قانون سازی کی جائے، الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو ہدایت
  • بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی