رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کےلیے خصوصی پیکیج کا علان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے مطابق 10 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینکوں اور آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم 15 رمضان سے پہلے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یتیم، دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں 7 منظم جرائم کیخلاف نئے شعبے کے قیام کا فیصلہ
پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کےلیے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کےلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔
سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔
اجلاس میں طے پایا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔
سی سی ڈی پنجاب میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمے دار بھی ہوگا، مریم نواز نے ڈپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
سی سی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے، 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی مجموعی طور پر 4 ہزار 258 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، پنجاب پولیس سے 2 ہزار 258 افسران اور اہلکار فوری طور پر ٹرانسفر کیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کےلیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی ہے، ساتھ ہی دپارٹمنٹ کےلیے فوری قانون سازی کا حکم بھی دیا ہے۔