سرگودھا: 16 سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء، 3 روز تک زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی کو اسکول سے چھٹی کے بعد گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا اور 3 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 21 فروری کو اغواء ہونے والی لڑکی 24 فروری کو ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
گوجرانوالہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا۔
پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
سرگودھا (نیوز ڈیسک) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
Post Views: 1