لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔
وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن واپس لائیں گے۔ اسی طرح لیبیا میں زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع ہی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وطن واپس
پڑھیں:
افغان پاکستان سے کس حال میں اپنے وطن جا رہے ہیں؟
پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ لنڈی کوتل میں مہاجرین کے لیے عارضی طور پر قائم کیے گئے کیمپ میں اب تک درجنوں خاندان پہنچ چکے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین پاکستانی عوام کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں اور یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے والے افغانوں کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں