حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیل کی اوفر جیل سے روانہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم انہیں آج رہا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کی رہائی یرغمالیوں کی ریڈ کراس کے اسرائیل کی
پڑھیں:
ملتان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کو آواز بلند کرنی چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے تسلسل میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، دفتر ختم نبوت حضوری باغ روڈ سے پریس کلب ملتان تک ریلی ومظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، ریلی عصر کے بعد دفتر ختم نبوت سے نکل کر گھنٹہ گھر، فوارہ چوک، نواں شہر چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچی جو کہ مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی، وہاں پر مقررین حضرات نے خطابات کیے جن میں شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا احمد انور، مولانا عطااللہ شاہ ثالث، مولانا قاری طاہر رحیمی، مولانا عمران کریم، مولانا محمد انس، مولانا محمد وسیم اسلم، مفتی عامر محمود، مولانا مفتی عمر فاروق ، مولانا عتیق الرحمن، مولانا جنید احمد، مولانا محمد آصف قادری، مولانا ایاز الحق قاسمی، رانا فراز نون، مولانا عدنان کاشف، مولانا محمد حارث، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماحافظ محمد اسلم سمیت متعدد خطباحضرات نے خطابات کیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کو آواز بلند کرنی چاہیے، ہمارے حکمرانوں کو عملی اقدامات کرنے چاہیے، او آئی سی جو کہ 57 اسلامی ممالک کے سربراہوں کی تنظیم ہے اس کے اجلاسات کو یقینی بنایا جائے، پنڈال میں چاروں طرف سے فلسطین اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے، سٹیج کے اوپر فلسطین اور پاکستان کے پرچم موجود تھے۔