چیمپئنز ٹرافی:پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی۔دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، مڈل آرڈر بیٹنگ توقعات پوری نہ کرسکی،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8رنز سے شکست دے دی تھی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنائے ، افغانستان کے ابراہیم زدران پلیئر آف دی میچ قرار پائے، ابراہیم زدران نے 177رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی ، ابراہیم زدران کی اننگز میں 6چھکے اور 12چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، جو روٹ کے 120رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، جو روٹ کی اننگز میں ایک چھکا اور 11چوکے شامل تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
51 سالہ ملائیکہ اروڑا کا سری لنکن کرکٹر کیساتھ افیئر ؟ حقیقت سامنے آگئی
شادی کے خاتمے اور پھر ارجن کپور کے ساتھ 8 سالہ رومانوی تعلقات ٹوٹنے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا نے مبینہ طور پر ایک نئی محبت مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ کو سری لنکن کرکٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی تصاویر سے خبروں نے جنم لیا کہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
ملائیکہ اروڑا کے اس نئے افیئر کی خبروں پر اداکارہ اور کرکٹر نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا جس سے ان افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کمار سنگھاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
ملائیکہ کے قربی ذرائع نے بتایا کہ اگر دو لوگ کسی جگہ ملتے ہیں تو اس کا مقصد صرف اور صرف ڈیٹنگ کرنا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ کمارا سنگاکارا راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور اسی حیثیت میں وہ اپنی ٹیم کا میچ دیکھ رہے تھے۔
یہ محض اتفاق ہے کہ ان کی سیٹ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ ہی جہاں دونوں کا تعارف انتظامیہ نے کرایا اور یوں رسمی گفتگو بھی ہوئی تھی۔