رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
رمضان المبارک 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کل 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔خیال رہے کہ بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوںگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پہلاروزہ کب ہوگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن نے ملک میں رمضان المبارک کا چاندنظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔
ترجمان کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
سپارکو ترجمان نے وضاحت کی کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔