آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6سال ، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروس چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔27فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان کا پرعزم اور متوازن ردعمل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بالادستی برقرار رکھی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ، عسکری قیادت نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر زوردیا۔ترجمان افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج پاکستانی عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی، عسکری قیادت کا عزم مسلح افواج قوی عزم و ارادے کے ساتھ، ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج علاقائی اور عالمی امن کی کوششوں میں فعال طور پر کردار ادا کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا پریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاکستان کی مسلح افواج
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات
27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا تھا۔
26 فروری کو بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے مؤثر جواب دیا ۔
اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ27 فروری کو جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کی بہت بڑی جیت تھی۔
ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر
کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہادر اور مضبوط فورسز ہیں۔
ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے وطن کے ایک ایک چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔شہریوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی پاک افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے اور اگر کبھی بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
کشمیری شہریوں نے کہا کہ بھارت 27 فروری کے واقعے کی طرح دوبارہ ایسا کوئی قدم اٹھانے کی جرآت تک نہیں کرے گا۔
ایک شہری نے بتایا کہ 27 فروری 2019 کی صبح میں یہان موجود تھا کہ ایک طیارہ زمین بوس ہوا اور پائلٹ بھی زمین پر گرا تو ہم اس جانب چلے گئے۔
مزید پڑھیے: ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج تحسین
انہوں نے کہا کہ جب ہم پائلٹ کی جانب بڑھے تو اس نے بھاگنا شروع کردیا اور بالکل قریب جا کر ہم نے دیکھا تو اس کا badge بھارت کا تھا۔ ہم نے اس کو پکڑا اور اسی دوران پاک آرمی کے جوان آگئے اور انہوں نے پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔شہری نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ہمیں اپنی فوج پر بہت فخر ہے، وہ بارڈر پر ڈیوٹی دیتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری فوج جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور خون کے آخری قطرے تک پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔
ایک اور شہری نے بتایا کہ27 فروری 2019 کو صبح کے وقت ہمیں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی اور کچھ دیر بعد ہم نے دیکھا تو ایک طیارہ گر کر تباہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا
ایک شہری نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کا طیارہ مار گرائے جانے پر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
شہری نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد پاک آرمی کے جوان پہنچے اور بھارتی پائلٹ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کو 6 سال ہو چکے ہیں مگر پاکستانی عوام کے ذہنوں میں آج بھی پاک فضائیہ کا کارنامہ محفوظ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27 فروری 2019 ابھی نندن آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019 بھارتی طیارہ تباہ