برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے ایک کلو سے زائد ویڈ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لاہور میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1 کلو ویڈ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی 205 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 6 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔
کارخانو مارکیٹ حیات آباد پشاور میں خاتون کے قبضے سے 2.
ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینک سرکل نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی تحویل میں لے لی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے شہرکے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک گھر میں کارروائی کی، اس چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں روپےمالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کوگر فتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ کرنسی میں 1200 برطانوی پاؤنڈز، 900 یو اے ای درہم، 100یورو اور 5 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سےحوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کے پیغامات اور شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔