رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مکہ معظمہ : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو قرآن کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔
صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔
یہ پروگرام مختلف تدریسی طریقوں پر مشتمل ہوگا، جس میں حفظِ قرآن، تلاوت اور تجوید شامل ہیں تاکہ شرکاء اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق قرآن سیکھ سکیں اور اپنی استعداد کو بہتر بنا سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ
تل ابیب: اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر مغربی کنارے پہنچے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو مسجد اقصیٰ آنا چاہیں گے انہیں آنے سے قبل اسرائیلی حکام کو درخواست دینی ہوگی جب کہ رمضان میں نماز جمہ کے لیے صرف 10 ہزار افراد کو مسجد کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔