بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں بدستور موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
بارش اور برفباری کے اثرات پنجاب میں بھی محسوس ہوں گے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب: بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
—فائل فوٹوپرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔
25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔
ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد 16 اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔