لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) آرگنائزڈ کرائم میں کمی اور عوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔ منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر سی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا اور مانیٹرنگ شروع کر دے گا۔ قتل اور زیادتی کے واقعات میں مجرم تک پہنچنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ سی سی ڈی صوبے کے مختلف علاقوں میں شوٹر مافیا پر قابو پانے کیلئے فوری اقدام کرے گا۔ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیاز پر قابو کیلئے سی سی ڈی سرگرم عمل ہوگا۔ ڈکیتی، راہ زنی، زیادتی، قتل، منظم چوری، لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہونگے۔ تین ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مجموعی طور پر 4258 افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ہو گا۔ پنجاب پولیس سے 2258 افسر اور اہلکار فوری طور پر سی سی ڈی ٹرانسفرکیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے فوری قانون سازی اور قیام کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈیپارٹمنٹ کو درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا۔ سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ جرم پر قابو پانے کیلئے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مریم نواز شریف نے کی منظوری سی سی ڈی

پڑھیں:

بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیے گئے ہیں. پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات