ویب ڈیسک: کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ تاہم ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

ایمرجنسی ریسپانس میں ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم، موٹروے پولیس اور فائر فائٹرز ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، دو زخمی

کراچی:

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور شادی لان کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاج کے نام سے ہوئی، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ ہادی اور 17 سالہ اوسید کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
زخمی نوجوان اسید نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر نارمل رفتار سے سفر کر رہے تھے۔

اسید کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکلوں کو اوورٹیک کیا جس کے نتیجے میں ان کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس تصادم کے باعث وہاج کا سر روڈ پر کھڑی سوزوکی پر جا لگا، جبکہ دوسرا زخمی نوجوان ہادی سوزوکی کے نیچے گھس گیا۔

متوفی وہاج کے ماموں نے بتایا کہ وہاج میٹرک کا طالب علم تھا اور اپنے دوست کے بھائی کی شادی سے واپس آ رہا تھا۔ وہاج کے والد کا انتقال بچپن میں ہی ہو گیا تھا اور وہ اپنے گھر کا بڑا بیٹا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار تھے، تاہم حادثے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
  • پشاور: بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم،3افراد زخمی
  • کراچی، غریب آباد میں ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کی خدمات اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ کو واپس
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کو واپس
  • پاکستان: حکومتی کریک ڈاؤن اور مصائب کا شکار افغان پناہ گزین
  • موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل,کراچی ایئرپورٹ پر6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، دو زخمی