کوئٹہ: منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
—فائل فوٹوایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کر کے کویت سے گرفتار 2 ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 سال سے لاپتہ کمسن بچی کو بھی وطن واپس منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان اغواء اور جعلسازی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔