زرتاج گُل وزیر کی اپنے اور عمران خان کیلئے عمرے کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابقہ وفاقی وزیر زرتاج گُل وزیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
زرتاج گُل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجدالحرام سے نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔
انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند و بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔
خاتون سیاست دان نے طواف کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے بھی عمرہ ادا کیا ہے۔
زرتاج گُل وزیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سابقہ حکومت میں بطور وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی فرائض انجام دے چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زرتاج گ ل
پڑھیں:
عران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے: اعظم سواتی
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی — فائل فوٹوپی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں، نفرتیں ختم کر سکیں۔
پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگلے ہفتے تک کوئی نہ کوئی پیش رفت ضرور ہو گی۔
اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور آج بھی متحرک ہیں اور جو لوگ متحرک ہیں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔