عمران خان نے کے پی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مئی کے پہلے ہفتے میں وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی
تمام وزرائ، مشیر ، معاونین احتساب کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، اراکین کی طلبی
خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگی ہے ، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم ملا ہے ، تمام وزرائ، مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے ۔ قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی، گزشتہ روز وزیرخوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دے دی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میںسے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے
مزید :