اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعرات کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی/ وسطی پنجاب اوراسلام آبادمیں ا کژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشر قی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی توقع ۔ جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

شمال مشر قی /مغربی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مقامات پر

پڑھیں:

بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں بدستور موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

بارش اور برفباری کے اثرات پنجاب میں بھی محسوس ہوں گے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان
  • ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟
  • آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟
  • راولپنڈی میں جمعرات کو ہونے والے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا امکان
  • مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد
  • خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پربرفباری و بارش ، سیاح برفباری دیکھنے پہنچ گئے
  • آج شام گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کا امکان؛ بادل کہاں برسیں گے؟