ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، مراسلہ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ان روٹس پر ایئرلائن کا 17 سے 20 ہزار روپے کا ٹکٹ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا ہو گیا۔
اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹکٹوں کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ایئرٹکٹ کا نوٹس لیا جائے، پی آئی اے کی پروازیں کم اور نجی ایئرلائن بے تحاشہ کرایے وصول کر رہی ہیں۔صدر چیمبر نے کہا کہ پی آئی اے و دیگر ایئرلائنز کو کوئٹہ کی پروازوں میں اضافے کا پابند کیا جائے۔
بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،334 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 197 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،125 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں میں 64 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،762 جبکہ کم ترین سطح 113،849 پوائنٹس رہی ۔