پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر مزدہ گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
SWABI:
کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔
حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ تاہم ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔
ایمرجنسی ریسپانس میں ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم، موٹروے پولیس اور فائر فائٹرز ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔نئی فیسیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔۔1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی۔1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی۔
پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی۔50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر۔50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو۔100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی۔
200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی۔200 سے 400 سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000 روپے مقرر۔400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہو گئی۔تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا