ممتاز ٹی وی اداکار اور میزبان فرحان علی آغا اپنی فٹنس کے ساتھ ساتھ مذہب کی جانب رغبت کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔

مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں فرحان علی آغا نے شوبز کیریئر کے دوران مذہب کی جانب راغب ہونے اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے تجربے کا بیان کیا۔

فرحان علی آغا نے بتایا کہ اسلام کی جانب راغب ہونے اور اصلاحی پروگراموں میں شرکت سے اس کی زندگی میں تبدیلی آئی اور اس نے ان کے کیریئر پر بھی اثر ڈالا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اس سے یہ سیکھا کہ اگر آپ درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

معروف اداکار نے کہا کہ اللہ نے ہر چیز سے نوازا اور لوگوں کی ہزارہا کوششوں کے باوجود کبھی کسی چیز سے محروم نہیں رہا۔

فرحان علی آغا نے کہا کہ لوگ مجھے سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کا اندازہ 2003 میں ہوا جب میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تو خیال رکھنے والوں کی لائن لگ گئی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فرحان علی ا غا کی جانب

پڑھیں:

ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے رکن بورڈ آف گورنرز مقرر

ڈاکٹر علی فرحان — فائل فوٹو

لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹرسری کراچی کے وائس پرنسپل ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر ہوگئے۔

ڈاکٹر علی فرحان کو 3 برس کے لیے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن نے انہیں بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بطور رکن بورڈ آف گورنرز مقرر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین روس متوقع جنگ بندی، مثبت پیش رفت
  • مذہب کی جانب جھکاؤ اور لگاؤ نے کیریئر پر اثر ڈالا؛ فرحان علی آغاز
  • گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟
  • فیس بک صارفین کیلئےاہم خبر ، بڑی تبدیلی متعارف
  • کیا راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کے ساتھ منگنی کرلی؟ ہیرے کی انگوٹھی پہنتے ویڈیو وائرل
  • ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز
  • گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، ویڈیو دیکھیں
  • کریکٹر سرٹیفکیٹ کے پیٹرن میں تبدیلی
  • ڈاکٹر علی فرحان بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے رکن بورڈ آف گورنرز مقرر