آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل، وزیراعظم کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل پونے پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس نے غیرمتزل عزم سےدشمن کو واضح پیغام دیا، دشمن کو بتایا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، ہماری افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ایئرفورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب کبھی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے آج کے دن اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین، کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’’دشمناسْن‘‘ریلیز کردیا گیا۔.آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔بیان کے مطابق نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔