آئی ایس پی آر کی جانب سے اس دن دشمن کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کے سلسلے میں ایک گانا دشمنا سن بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ 26 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا ثبوت تھا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ حقائق آشکار ہوگئے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس دن دشمن کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کے سلسلے میں ایک گانا دشمنا سن بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ 26 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مودی نے طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔ 

پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا تھا، حقیقت کے اعتراف کے بجائے بھارت نے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار اور غیرجانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کر دیا، سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11 ستمبر 2018 کو ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا تھا۔ امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے واضح طورپر کہا تھا کہ وہ 100 فیصد کہہ سکتی ہیں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا۔ بھارتی ماہرین نے بھی بھارت کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا تھا۔ سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے، تو وہ آئی ایس پی آر ہے۔ 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارنب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔ جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی، 14 فروری 2023 کو بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فضائیہ نے کا ڈرامہ کیا تھا

پڑھیں:

چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت

چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے  ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں  گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے  اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔

جمعہ کے روز  گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین  بلکہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو  افواج کے انخلا سے متعلق 1974 کے معاہدے کی  پاسداری  کرنی  چاہئے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ  چین شام کی  عبوری انتظامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھائے اور  عالمی برادری کی نگرانی کو قبول کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شامی عبوری انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر تے ہوئے ای ٹی آئی ایم سمیت سلامتی کونسل کی طرف سے فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں  پر کاری ضرب لگانے میں ٹھوس اقدامات  اٹھانے چاہئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین
  • ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا‎
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
  • بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان
  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت