Express News:
2025-02-26@23:17:41 GMT

بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

پاک بنگلہ دیش تجارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے، پی این ایس سی کا جہاز سرکاری کارگو لے کر روانہ، بنگلہ دیش پاکستان نے ماہ جنوری میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق 5 ماہ سے 8 لاکھ ٹن چاول کی بنگلہ دیش برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے چاول برآمد پر جزوی پابندی عائد تھی کیونکہ بھارت میں چاول کی کھپت کے لیے ملکی پیداوار کی برآمد کو روکنا پڑا جس سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں چاول کی برآمد کے کافی آرڈرز موصول ہوئے تھے، لیکن اب ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں یعنی جولائی تا جنوری 2025 کے دوران چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.

85 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 7 فی صد تک کم ہے، لیکن اب یہ حوصلہ افزا خبر ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کو بڑی تعداد میں چاول برآمد کرے گا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش بھارت سے چاول درآمد کرتا تھا، اگرچہ بنگلہ دیش میں بڑی مقدار میں چاول کی کاشت بھی ہوتی ہے، بنگلہ دیش میں بہہ کر آنے والے دریا سارا سال لبالب بھرے رہتے ہیں اور یہاں کی زمین بھی زرخیزی میں دنیا بھر میں مانی جاتی ہے اور اکثر و بیشتر یہ زمین سیلاب کے پانی میں گھر جاتی ہے۔ چاول کی فصل کو یوں بھی کافی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

بنگلہ دیش کے قیام کے آغاز سے ہی بنگلہ دیش کی معیشت دنیا کی کمزور ترین معیشت بن کر ابھری تھی۔ دنیا کے بڑے بڑے ماہرین معاشیات اور معیشت پر گہری نظر رکھنے والی ایجنسیاں اس بات کو یقینی سمجھ رہی تھیں کہ بنگلہ دیش کی معیشت ایک طویل مدت تک اپنے پیروں پر لڑکھڑاتی رہے گی، لیکن یہاں کے محنتی عوام نے ملک میں رہ کر اور بڑی تعداد میں بیرون ملک جا کر زرمبادلہ کما کر اپنے وطن بھجوانا شروع کیا۔ بنگلہ دیشیوں کی عادت یہ ہے کہ وہ یہاں بھی دیار غیر میں جا کر معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں ان کی پہلی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح یہاں پر اپنے ہم وطنوں اپنے عزیزوں کو بلا لیا جائے۔ سعودی عرب، دبئی اور دیگر ہر علاقے میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے کمروں میں سات آٹھ یا دس افراد رہائش رکھتے ہیں اس طرح فی کس کرائے کا بوجھ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔ بنگلہ دیشیوں کے برعکس پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

بنگلہ دیش چاول کے علاوہ چائے کی پیداوار میں دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ غالباً 200 سال قبل چائے کا پودا چین سے ہندوستان آیا تھا اور بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کاری شروع کر دی گئی تھی اور 170 سال سے زائد کا عرصہ ہوا کہ بنگلہ دیش میں چائے کی پیداوار کا آغاز ہوا۔ وہاں کے اداروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چائے کے 167 باغات ہیں اور 2 لاکھ 80 ہزار ایکڑ رقبے پر چائے کی پیداوار ہوتی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد مغربی پاکستان سے گئے ہوئے کئی تاجر ایسے تھے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ضلع سلہٹ میں چائے کے باغات میں حصہ دار تھے۔

کراچی میں واقع کئی ٹی کمپنیاں بنگلہ دیش کے ساتھ چائے کی تجارت سے منسلک تھیں، لیکن 1971 کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا جسے اب دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ مغربی پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے تاجر اور صنعت کار خاندان 1946 تک ہندوستان کے اس وقت کے سب سے بڑے تجارتی صنعتی شہر کلکتہ جا کر تجارت و صنعت کے کاروبار سے منسلک ہو گئے تھے۔

1946 میں کلکتہ میں مسلم کش فسادات کے بعد یہ لوگ ڈھاکا منتقل ہو گئے پھر قیام پاکستان کے بعد یہاں سے مسلسل روزگار کی تلاش میں لوگ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں چٹاگانگ، کھلنا، راج شاہی، ڈھاکا منتقل ہونا شروع ہو گئے اور اکثریت وہاں تجارت سے وابستہ ہو گئی۔ اب وقت آیا ہے کہ ایسے خاندانوں کی موجودہ نسل کو یہ موقع فراہم کیا جائے کہ وہ وہاں جا کر اپنے لیے نئے مواقعے تلاش کریں۔ حال ہی میں جو تجارتی وفد بنگلہ دیش گیا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈھاکا میں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بنگلہ دیش کی شرح پیداوار 1973074 میں 3.6 فی صد تھی اور غربت کی شرح 60 فی صد تھی اور فی کس آمدن 129 ڈالر تھی۔ اب اس کی برآمدات پاکستان سے دگنی ہیں اور 2035 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس وقت بنگلہ دیش دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بن چکا ہوگا۔

گزشتہ دنوں 53 سالوں کے بعد پاکستان سے چینی کی ایک بڑی کھیپ بنگلہ دیش نے وصول کی۔ پاکستان کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ 6 لاکھ ٹن چینی برآمد کر دی جائے گی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش بھارت سے چینی درآمد کرتا تھا۔ چینی برآمد کے فیصلے سے امید ہے کہ بنگلہ دیش کو مزید چینی برآمد کی جائے گی۔

یہاں پر ایک بات اور عرض کرنی ہے کہ 200 سال ہوئے چائے کی کاشت بھارت سے شروع کر دی گئی اس وقت انگریز اس کی کاشت پاکستان کے علاقوں میں بھی کرنا چاہتے تھے لیکن بوجوہ انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ البتہ برصغیرکے مشرقی علاقوں بنگلہ دیش وغیرہ میں 170 برس قبل چائے کی پیداوار شروع ہو گئی تھی۔ پاکستان بننے کے بعد کئی سروے رپورٹس تیار ہوئیں اور ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں کے بارے میں بتایا گیا کہ چائے کی پیداوار کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس قسم کا سروے پوٹھوہار کے علاقے میں بھی کرایا جائے۔ جہاں چھوٹے چھوٹے پہاڑ واقع ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے کے بارے میں پاکستان سے میں بتایا میں چاول کی برآمد چاول کی کی کاشت ہوتی ہے کے بعد

پڑھیں:

ایران کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت‘امریکا نے بھارت‘چین‘متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

(جاری ہے)

ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مجموعی طور پر دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے 22 افراد پر پابندی عائد کی اور 13 بحری جہازوں کی نشاندہی بلاک شدہ جائیداد کے طور پر کی. پابندیوں کی زد میں آنے والی بھارتی کمپنیوں میں نوئیڈا، جنوبی دہلی میں واقع آسٹن شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ہریانہ کی بی ایس ایم میرین ایل ایل پی، تامل ناڈو اور مارشل جزائر میں موجودگی کی حامل کاسموس لائنز ان کارپوریٹڈ اور ناوی ممبئی، مہاراشٹر میں واقع فلکس میری ٹائم ایل ایل پی شامل ہیں.

امریکی حکومت کے مطابق ان اداروں نے ایشیا میں خریداروں تک ایرانی خام تیل کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی شپنگ سہولت کاروں کا یہ نیٹ ورک فروخت کے لیے ایرانی تیل کی لوڈنگ اور نقل و حمل میں دھوکا دہی سے اپنا کردار ادا کرتا ہے ایران نے لاکھوں بیرل خام تیل بھیجا جس کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے. تازہ ترین پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی مہم کو نافذ کرنے میں ابتدائی قدم کا حصہ ہیں بھارت اور ایران طویل عرصے سے توانائی کے شراکت دار رہے ہیں لیکن امریکی پابندیوں نے 2019 میں بھارت کی ایرانی تیل کی درآمد کو روک دیا تھا رواں سال جنوری میں ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے اور چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے پیٹرو کیمیکل سمیت تجارت کو وسعت دینے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا تھا.


متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیرِ خارجہ کی بنگلہ دیش کو وارننگ؛ ‘اپنا ذہن بنائیں کہ ہمارے ساتھ کیسے تعلقات چاہتے ہیں’
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 50 برس بعد براہِ راست تجارت بحال
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز
  • ایران کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت‘امریکا نے بھارت‘چین‘متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں
  • مزید 45 آئی پی پیز سے مذاکرات کا آغاز،21 ارب سے زائد کی بچت ہوگی
  • پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم
  • کراچی؛ گراؤنڈ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے میں مصروف عمل
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال