Express News:
2025-02-26@23:17:59 GMT

کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی حالت ہونے والی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ راہگیر تھی جو سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تھی، خاتون کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ایس ایچ او سائٹ اے ایاز خان نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت اسما شاہین کے نام سے کی گئی جو کہ لیاقت آباد کی رہائشی ہے۔

متوفیہ کے ہمراہ ایک لڑکی بھی تھی جو ایمبولینس میں ساتھ گئی تھی وہ منظر عام سے غائب ہے اور اسپتال میں اس نے جو موبائل فون نمبر لکھوایا تھا وہ بند جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

کراچی:

قائدآباد کے قریب ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی فردوس چالی گل احمد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں دوران سفر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ شہباز ولد اللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ شاہ میر ولد غلام شبیر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جو کہ شدید زخمی ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق
  • میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
  • نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی کار، موٹر سائیکل، رکشے کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرالر کی کار، موٹر سائیکل، رکشے کو ٹکر، باپ، بیٹا جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی، پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی