اب موٹروے پر تیز رفتاری پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
موٹروے ترجمان نے واضح کیا کہ موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، تمام ڈرائیورز کو انتباہ جاری کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ ڈرائیور پر مقدمہ اور گاڑی بھی بند ہوگی۔ موٹروے ترجمان نے واضح کیا کہ موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، تمام ڈرائیورز کو انتباہ جاری کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ موٹروے پر
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے 25فیصد اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 12مارچ تک جواب طلب کرلیا،محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اضافی ٹیکس وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید :