قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا مصطفیٰ عامر کے قتل کا نوٹس، آئی جی سندھ طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ کمیٹی نے آئی جی سندھ کو متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں مصطفیٰ عامر کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ کمیٹی نے آئی جی سندھ کو متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے متعلقہ حکام پیش ہوکر ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ا ئی جی سندھ کو عامر کے قتل
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے انتظامی اختیارات واپس لیے گئے
مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے انتظامی اختیارات واپس لیے گئے ہیں۔
مصطفی عامر قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پراسکیوشن کی منتظم جج انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے خلاف 4 درخواستوں کی سماعت کی۔
جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی۔
قائم مقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے کہا کہ عدالت نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی ہے، ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریمانڈ سندھ ہائیکورٹ مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان