سٹی42ؒ: 26 فروری 2019 کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا  

حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا،بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے،واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی،

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

 واشنگٹن پوسٹ  کے مطابق بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھی، جس سے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اوپن سورس سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارت نے ایئر اسٹرائیک میں کوئی قابل ذکر ہدف نشانہ نہیں بنایا، 27 فروری کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اپنی ہی فورسز کی فائرنگ سے تباہ ہوا، فارن پالیسی کے مطابق، پاکستان نے امریکی حکام کو ایف-16 طیاروں کی گنتی کی اجازت دی، جس کے بعد تصدیق ہو گئی کہ تمام طیارے موجود ہیں اور بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوابلوم برگ نے بھی پاکستانی ایف 16 طیارے کو گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا،بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 مار گرایا، لیکن امریکی رپورٹ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیا گیا، ،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو حراست میں لے کر عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا، جس نے بھارتی شکست کو مزید نمایاں کر دیا،بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جنگی جنون اور جھوٹے دعوے انتخابی فائدے کے لیے کیے گئے، لیکن سچائی سامنے آتے ہی اس کا بیانیہ ناکام ہو گیا،بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے ڈرامے کو چھ سال مکمل ہونے کو ہیں مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستانی ایف 16 کے مطابق فضای یہ ی ایف 16 فضای ی

پڑھیں:

ایران کا امریکہ سے جوہری مذاکرات سے انکار، نئی امریکی پابندیاں مسترد

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جب تک واشنگٹن "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ممکن نہیں۔

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 30 سے زائد بحری جہازوں اور ایرانی قومی آئل کمپنی کے سربراہ پر پابندیاں شامل ہیں۔

عراقچی نے تہران میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران دباؤ، دھمکی یا پابندیوں کے تحت کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ نئے مذاکرات کا آغاز کیا ہے اور روس اور چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے تہران کا دورہ کیا اور اقتصادی، علاقائی اور 2015 کے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور روس نے شام کے حوالے سے بھی قریبی مؤقف اختیار کیا اور شام کی خودمختاری اور استحکام کی حمایت کا اعلان کیا۔

دونوں ممالک یوکرین جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں، جس کے بعد باہمی تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • 27 فروری 2019: پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مارگرایا، وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا
  •  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل
  • 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس سے متعلق متحدہ نے قرارداد جمع کروا دی
  • امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی:106پاکستانیوں کا لے کر پہلا طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا
  • 27 فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس سے متعلق ایم کیو ایم نے قرارداد جمع کروادی 
  • ایران کا امریکہ سے جوہری مذاکرات سے انکار، نئی امریکی پابندیاں مسترد
  • پاکستانی شائقین بھارتی کرکٹرز کو پسند کرتے ہیں، انھیں دورہ کرنا چاہیے، سرفراز
  • پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران 
  • ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا