آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی 42 :27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا
27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ،14 فروری 2019 کو مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح منظم منصوبہ بندی کے تحت جعلی پلوامہ ڈرامہ رچایا،مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارت نے خود اپنے 40 فوجی مروائے اور حسبِ روایت الزام پاکستان پر لگا دیا،اس پورے ڈرامے کا الزام بھارت مسلسل پاکستان پر لگاتا رہا،26 فروری 2019 کو بھارت نے رات کے اندھیرے میں سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے علاقے جابہ کے قریب بم پھینک کر بھارتی طیارے فرار ہوگئے،بھارت نے اس کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُس کے طیاروں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ کامیابی سے نشانہ بنایا ،گودی میڈیا جعلی سرجیکل اسٹرائیکس میں کبھی 300 دہشت گرد مارے جانے کی رپورٹ کرتا تو کبھی جعلی آڈیوز پر مبنی گفتگو نشر کرتا رہا،پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر عیاں کرنے کا فیصلہ کیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کو مار گرایا
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
فضائی جھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا،پاک فضائیہ کے جوانوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدودمیں گرا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں آ گرا،پاکستان کی حدود میں گرنے والے مگ 21 لڑاکا طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا،بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے پریس کانفرنس میں حقائق کے منافی دعوی کیا کہ بالاکوٹ پر فضائی حملے میں جیشِ محمد کے ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا،27 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں جعلی ڈرامے کے بعد بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا ،27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا،27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فروری 2019 کو پاک فضائیہ
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔
سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی