ماہِ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے شایان شان استقبال کے لیے سعودی حکومت نے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب نے دنیا بھر میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

قرآن مجید کے ان نسخوں کی تقسیم مملکت کے اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارت خانوں کے ذریعے کی جائے گی۔

قرآن پاک یہ دیدہ زیب نسخے ایک خاص ایڈیشن ہیں جو شاہ سلمان کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفہ ہیں۔

ان نسخوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہایت مہارت اور کاریگری کے ساتھ طباعت کی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے ان نسخوں کی دنیا بھر کے ممالک میں ترسیل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قرا ن پاک پاک کے

پڑھیں:

رمضان میں عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار کیخلاف ویکسینیشن کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ صحت کے احتیاطی اقدامات کو بڑھانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

سعودی وزارت صحت نے ضروری مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے عمرے کے سفر سے کم از کم 10 دن پہلے ویکسین لگوانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزارت صحت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 5 سالوں کے دوران ویکسین لگائے گئے لوگوں کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ویکسین اس پورے عرصے میں موثر رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی وزارت صحت کا حج موسم کے دوران گرمی کی شدت پر انتباہ

وزارت نے لوگوں سے عمرہ کے محفوظ اور صحت مند تجربے کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بالغ افراد کی ویکسینیشن کلینکس پر ویکسین حاصل کرنے کے لیے Sehhaty ایپ کے ذریعے ملاقات کا وقت مقرر کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

یہ ہدایت سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کی صحت کے تحفظ، صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور صحت کی دیکھ بھال کا ایک مربوط نظام تیار کرنے کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے، جو معیار زندگی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رمضان عمرہ زائرین گردن توڑ بخار ویکسینیشن

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان
  • شاہ سلمان نے 45 ممالک میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی
  • 9 ہمسایہ ممالک کیساتھ 6 ارب 37 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ
  • دنیا بھر میں سزائے موت میں اضافہ پر انسانی حقوق کمشنر کو تشویش
  • رمضان میں عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار کیخلاف ویکسینیشن کی ہدایت
  • عرب ممالک میں عوام کی پسماندگی اور عدم مساوات پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • عرب ممالک میں عدم مساوات کا خاتمہ ضروری، یو این رپورٹ
  • رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ
  • ایک سال میں 2 رمضان المبارک کب ہوں گے اور یہ کیسے ممکن ہوگا؟