اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں مصطفٰی عامر قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اغوا کے  بعد گاڑی سمیت جلائے جانےو الے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہے۔ 

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کرلیا ہے اور انہیں متعلقہ حکام کے ہمراہ قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ 

 سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے

پڑھیں:

اداکار ساجد حسن بیٹے کے حوالے سے فکر مند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا

مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔

ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان کا نام اس کیس سے الگ کیا جائے کیوں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی کا کیس دو الگ پہلو ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا ان کے خیال میں اصل کیس سے نظریں ہٹانے کے متعرادف ہے۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟

اداکار ساجد حسن سے جب وی نیوز نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کا سن کر دل رنجیدہ ہوا تھا وہ بھی میرے بیٹے جیسا تھا اور جب میں نے ان کی والدہ کا ویڈیو کلپ سنا تو میں رات بھر سو نہیں سکا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اداکار ہوں میرے ساتھ میڈیا رابطے میں ہے اور میں چاہوں تو میڈیا کا اپنے لیے استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیوں کہ میرے بیٹے کا کیس عدالت میں ہے اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی جس پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔

ساجد حسن کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں کرایے کے گھر میں رہتا ہوں میرا کام بند پڑا ہے مجھ سے محلے والوں نے قطع تعلق کردیا ہے اور اس وقت میرے بیٹے پر صرف الزام ہے ثابت کچھ نہیں ہوا لیکن معاشرے نے مجھ سے راہیں جدا کردی ہیں، ان کا بیٹے سے متعلق کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی ابھی شادی ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ کچھ غلطیاں ہوں بیٹے میں لیکن مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

ساجد حسن کا کہنا تھا کہ میری توجہ اس وقت میرے بیٹے کے کیس پر ہے میں نے اپنا گھر بھی چلانا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میڈیا پر آکر ایسی باتیں کروں جس سے وقت برباد ہونے کے سوا کچھ نا ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا کیس ہے اور میں چاہتا ہوں اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل چہرے سامنے آسکیں اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ساجد حسن ساحر حسن قتل کیس مصطفیٰ عامر مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ساحر حسن منشیات

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا مصطفیٰ عامر کے قتل کا نوٹس، آئی جی سندھ طلب
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے پر جج کے اختیارات ختم کردیے گئے
  • برآمداتی شعبہ قومی معیشت کا اہم ستون، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی
  • وزارت داخلہ کو دی گئی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
  • قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں پر بریفنگ
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیے جانے کا انکشاف
  • مصطفی قتل کیس، اداکار ساجد حسن کا کام بند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا
  • اداکار ساجد حسن بیٹے کے حوالے سے فکر مند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا
  • ملک میں کم سے کم اجرت قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف