Express News:
2025-02-26@21:55:13 GMT

کبریٰ خان کی شادی؛ دلکش فینسی غرارے کی قیمت کتنی ہے ؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام میں نکاح کے بعد سے شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔

کبریٰ خان نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں انھوں نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

اس دلکش جوڑے کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔

اس تصویر میں کبریٰ خان نے  بلش پِنک رنگ کا غرارہ پہن رکھا ہے اور خوبصورت لباس پر اپنے ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس دلکش لباس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ساتھ ہی قیمت کا بھی اندازہ لگانے لگے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق کبریٰ خان کے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے اور اس کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گوہر اور کبریٰ کے بعد ایک اور اداکار نے خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا

پاکستانی اداکار جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد اداکار عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شہزاد کے نکاح کی تقریب خانہ کعبہ میں ہوئی جس میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔اداکار عمر شہزاد نے نکاح کے بعد خانہ کعبہ سے لی گئی تصاویر اور خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔اداکار عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ کا آغاز  قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے کیا  جس میں درج تھا کہ’ اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مکہ کے بابرکت آسمانوں کے نیچے ایک نیا آغاز۔ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمت سے بھرا ہو۔تصاویر میں عمر شہزاد کو اہلیہ کا ہاتھ تھامے خانہ کعبہ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار کی پوسٹ میں ان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی  ہیں جب کہ تصاویر میں بھی ان کی اہلیہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 سالوں میں کتنی مرتبہ پی سی بی چیئرمین، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکٹرز تبدیل ہوئے؟
  • کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟
  • پاک بھارت سہیلوں کی دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال
  • پاکستان کے کن شعبوں میں سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے؟
  •  جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
  • گوہر اور کبریٰ کے بعد ایک اور اداکار نے خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا
  • کبریٰ خان کی مکہ میں رخصتی کی ویڈیو شیئر کردی گئی
  • مسجد الحرام میں نکاح؛ کبریٰ خان نے خوبصورت جواب سے ناقدین کو خاموش کروادیا
  • باکو بہت خوبصورت ہے، آذربائیجان کے تعاون سے اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنائیں گے: وزیر اعظم