لبنان میں صیہونی فوج کا چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کا مقامی کمانڈر شہید
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
صیہونی ڈرون حملے میں شہید شخص کی شناخت مہران نصرالدین کے نام سے کی گئی، جو حزب اللہ کا مقامی کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے مشرقی ٹاؤن ھرمل میں صیہونی فوج نے ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر شہید ہوگیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے شامی سرحد کے قریب لبنانی ٹاؤن ھرمل کے مضافاتی قصبے حوش سید علی میں ایک چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث گاڑی میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ صیہونی ڈرون حملے میں شہید شخص کی شناخت مہران نصرالدین کے نام سے کی گئی، جو حزب اللہ کا مقامی کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حزب اللہ کا
پڑھیں:
کراچی، پاکستانی بچوں کا شہید سید حسن نصراللہ سے اظہار عقیدت، ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
انّا علیٰ العہد۔۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں
دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں پاکستانی بچوں نے بھی شہر کراچی میں شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین سے اظہار عقیدت کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial