افغانستان نے انگلینڈکو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہرکردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
افغانستان نے انگلینڈکو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہرکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ نہایت سود مند ثابت ہوا۔افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔
افغانستان کی اننگز
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے آغاز میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آٹ ہو گئے جبکہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بناکر آرچر کا شکار ہوگئے۔اس موقع پر اوپنر ابراہیم زادران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی اور 146 گیندوں پر 177 رنز بنا کر آخری اوور میں آٹ ہوئے، 23 سالہ بیٹر کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ افغان کپتان حشمت اللہ نے 40 رنز بنائے، سینئر کھلاڑی محمد نبی نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفر آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز
326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 317 رنز بنا کر آ ئو ٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے لگائے، وہ ٹیم کو فتح کے قریب لیگئے تاہم ان کے آٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے دیگر بیٹرز میں بین ڈکٹ اور جوز بٹلر نے 38، 38 رنز بنائے، جیمی اورٹن نے 32 ، ہیری بروک نے25 اور فل سالٹ نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیام لیونگسٹون 10 اور جیمی اسمتھ 9 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ لی۔ افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی انگلش ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔افغانستان نے اب گروپ کا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے جس میں فتح کی صورت میں افغان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی افغانستان نے
پڑھیں:
میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی
معروف غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ دُکھ کر اظہار کردیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شائقین کی "عدم توجہ" نے سوال اٹھادیا
میچ کے بعد تقریب کے دوران انگلش کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کے شائقین کرکٹ سے درخواست کی وہ اگلے میچ میں انکی منتظر رہیں گی۔
مزید پڑھیں: وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے "کپتان" کو ٹرول کردیا
اس موقع پر عروج ممتاز نے بھی کراچی کے میچ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پر پریشانی اور دُکھ کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے اہم میچز میں شہر قائد کے باسی اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔