کراچی:

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے پر وزیر داخلہ سندھ کے خط کی روشنی میں ہائیکورٹ نے جج کے اختیارات ختم کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کا پولیس کو ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہائی کورٹ سندھ کو خط ارسال کیا تھا۔

وزیر داخلہ کے خط کے پیش نظر ہائی کورٹ سندھ  نے ضروری احکامات جاری کیے جن کی روشنی میں محکمہ داخلہ  سندھ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج کے اختیارات ختم کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق انسداد دیشت گردی کی عدالت نمبر 3 کو منتظم جج کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر جج کے خلاف خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کا جج کے اختیارات عامر قتل کیس وزیر داخلہ

پڑھیں:

پولیو کی ویکسینیشن میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسینیشن یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے، فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے، ہم اس سال دسمبر تک ملک سے پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بار پاکستان اور افغانستان میں انسداد پولیو مہم اکٹھے شروع اور ختم ہو گی۔

ملک کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا رہی ہے، اس سال پاکستان میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں، کینسر اور ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے پولیو کا نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی پولیو کا وائرس سیوریج میں موجود ہے، پولیو کے معاملے پر بھی پوری قوم ایک ہو چکی ہے، ہم جلد پولیو سے جان چھڑا لیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت کا چارج لیا تو تمام چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے میری بات ہوئی، سب نے ہی پولیو پر بہترین اور مثالی ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی حلف بھی نہیں لیا تھا تو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا فون آ گیا تھا، کہا گیا وزیرِ اعظم کل فون پر میٹنگ کریں گے، اگلے دن 11 بجے میٹنگ تھی جو پولیو سے متعلق تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • ہمیں کم ‘ سندھ کو زیادہ پانی دینے سے بے چینی بڑھ رہی ِ پنجاب کا ارساکو خط
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی
  • ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی مالیاتی فراڈ کے شواہد مل گئے، ماہانہ آمدنی 4 لاکھ ڈالر
  • وزیر صحت مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی
  • پانی کی تقسیم پر پنجاب کا ارسا کو مراسلہ، سندھ کو زیادہ پانی دینے پر سخت موقف
  • پولیو کی ویکسینیشن میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمال
  • بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل