بھارت کا طیارہ گرانے والے قومی ہیرو ایئرکموڈور نعمان علی خان نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ذمہ داری کو بہترین انداز میں سرانجام دیا اور طے کر لیا تھا ایسا جواب دیا جائے گا کہ بھارت ہمیشہ یاد رکھے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرکموڈور نعمان علی خان نے کہا کہ 26 فروری 2019 کو دشمن نے جو حرکت کی اس کا جواب نہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ۔
ایئرکموڈور نعمان علی خان نے بتایا کہ ہمارا حملہ بہت نپا تلا تھا اور کوشش تھی شہری ہلاکتیں نہ ہوں ، جب اُن کے طیارے سامنے آئے تو شوٹ کرنے کے سوا چارہ نہیں تھا ۔

نعمان علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حملے سے بھارتی گھبرا گئے اور انہوں نے بغیر تیاری اور منصوبہ بندی کے جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نعمان علی

پڑھیں:

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہو گا۔

سپریم کورٹ بار کا پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ عرب؛ سپریم کورٹ کی عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
  • احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب
  • پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی
  • ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟
  • ’نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے، بابراعظم بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکا‘، محمد حفیظ کی تنقید
  • سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی
  • او ایس ڈی لگانے کیخلاف درخواست، ایف بی آر سے جواب طلب
  • دوبئی میں راکھی ساونت کی دودی خان سے ملاقات