اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

اتفاق سے ایک اور اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور ایک ایسا میسیج لکھا جس سے لگا کہ وہ بھی اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں۔

اس کے باوجود کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ عمر شہزاد کی اہلیہ مشعل ممتاز نہیں بلکہ شانزے لودھی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

عمر شہزاد کے مداح اس نام پر بھی متفق نظر نہیں آرہے تھے اور ایک اور اداکارہ زینب رضا کا نام بتایا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد الحرام میں عمر شہزاد کے ساتھ شانزے لودھی کھڑی ہیں۔

جس سے لگتا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی ہیں جو خود بھی ایک ماڈل ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے کافی فالورز ہیں۔

تاہم شانزے سے شادی کی تصدیق بھی تاحال نہ تو عمر شہزاد نے کی ہے اور نہ ہی خود شانزے لودھی نے ایسا کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شانزے لودھی کے ساتھ تصویر اے آئی سے بھی بنائی جا سکتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شانزے لودھی

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔

گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
  •  پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت  بارے تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا
  • سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
  • اداکار سمیع خان کا سوشل میڈیا پر منفی رجحانات پر اظہارِ تشویش