نریندر مودی چین کے فائدے کیلئے کام کر رہے ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کانگریس نے کچھ اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل 2024ء سے جنوری 2025ء تک چین سے 95 ارب ڈالر کا سامان ہندوستان آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فروری 2025ء میں چین سے بھارت اشیاء کی درآمدات 100 بلین ڈالر کو پار کر گئی۔ اس معاملے میں کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے وزیراعظم مودی سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ایسے ہی خودمختار بھارت بنے گا۔ یہ سوال کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر ایک گرافکس پیش کرتے ہوئے پوچھا ہے۔ ساتھ ہی مزید ایک پوسٹ کیا ہے جس میں نریندر مودی کے سامنے کچھ حقائق رکھے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں سے چین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
کانگریس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ نریندر مودی چین کے فائدے کے لئے کام کر رہے ہیں، اس کی گواہی اعداد و شمار دیتے ہیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ چین 2024ء، 2025ء میں ہندوستان کو تقریباً 101 ارب ڈالر کا سامان فروخت کرے گا، یہ سامان چین کی زمین پر تیار ہو رہے ہیں اور ہندوستان میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اس میں الیکٹرانک سامان، کسانوں کے لئے کھاد، دوائیوں کے لئے خام مال، فون، کمپیوٹر، پلاسٹک سے جڑے سامان اور ضرورت کی ہر چھوٹی بڑی چیزیں شامل ہیں۔
ان باتوں کو سامنے رکھنے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ چین اپنی اشیاء کی وجہ سے ہمارے گھروں میں گھسا ہوا ہے اور یہ سب اس لئے ہے کیونکہ یہاں مودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال چین سے آنے والے سامانوں کی کھیپ بڑھتی جا رہی ہے۔ کانگریس نے کچھ اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل 2024ء سے جنوری 2025ء تک چین سے 95 ارب ڈالر کا سامان ہندوستان آیا ہے۔ وہیں اپریل 2023ء سے جنوری 2024ء تک چین سے 85 ارب ڈالر کا سامان ہندوستان آیا تھا۔ مطلب چین سے درآمدات ایک سال میں 11 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ چین سے ہندوستان سامان تو خوب خرید رہا ہے، لیکن چین کو کچھ خاص فروخت نہیں کر رہا۔ اس کی وجہ سے ہندوستان کا چین کے ساتھ تجارتی کسارہ 83 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ نریندر مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی چین کو "لال آنکھ" دکھانے کی بات کھوکھلی تھی، اس کے برعکس وہ چین کو فائدہ پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ نریندر مودی کی ملک مخالف پالیسیوں سے جہاں چین مالا مال ہوا جا رہا ہے، وہیں ہندوستان کی معیشت ڈانواڈول ہو رہی ہے۔ آخر میں کانگریس یہ بھی کہنے سے پرہیز نہیں کرتی کہ نریندر مودی ہر محاذ پر فیل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کا سامان کانگریس نے کرتے ہوئے رہے ہیں چین سے چین کو
پڑھیں:
ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پیر کو پاکستان پہنچا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے۔ آئی ایم ایف نے گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفد کو وفاق، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا نے کلائمیٹ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام کل آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد نے صوبوں کو وفاق کے اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بجٹنگ پر وفاق کے اقدامات پر مطمئن ہے۔دریں اثنا آئی ایم ایف کی جانب سے اگلے مالی سال کے دوران بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف وفد سے کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکلز اور سبسڈی پر بھی بات چیت متوقع ہے اس کے بعد آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اگلے ماہ کے وسط تک پاکستان آئے گا۔
جائزہ مشن کے ساتھ سات ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے پہلے اقتصادی جائزہ پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
ہارڈک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 22 کروڑ روپے کی گھڑی پہن کر میچ کھیلا
مزید :