بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی ساس کے ہمراہ مہاکنبھ میلے میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فلم چھاوا کے اسٹار وکی کوشل کی اہلیہ کترینہ بھی اب سسرالیوں کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور وہ وکی کوشل کی والدہ اپنی ساس کے ساتھ مہاکنبھ  میلے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے دریا گنگنا میں ڈبکی بھی لگائی۔

A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

اداکارہ نے اس موقع پر نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ گنگنا میں اپنی ساس کے ساتھ پوجا کر رہی ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق وہ اس مقام پر دریا میں ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جنوری 2025ء سے بھارت میں شروع ہونے والا یہ مذہبی میلہ ایک ہندو تہوار ہے جو ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے اور بھارت کے ہر کونے سے کروڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

بھارتی شہر الہٰ آباد میں جاری مہا کمبھ میلہ 26 فروری 2025ء کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھا؛ ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔

گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔

وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ ثابت ہوئی ہیں۔ وہ جب سے ویرات کوہلی کی زندگی میں آئیں، قسمت مہربان ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے ہاردیک پانڈیا کی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر کہا کہ فاسٹ باؤلر سے قسمت ان کی سابقہ اہلیہ کی طرح رُوٹھ گئی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

ان ویڈیوز میں پاکستانی اداکاری دودی خان کو اپنی ٹیم کے میچ میں واپس آنے کا انتظار کرتے دیکھا گیا وہ آخری بال تک منتظر رہے کہ اب قومی ٹیم پانسہ پلٹ دے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت: چھ ہفتوں سے جاری مہا کمبھ میلے کا اختتام
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • مداح کی عالیہ بھٹ کیساتھ بدتمیزی، رنبیر اہلیہ کو بچانے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
  • بنکاک میں زخمی ہونے والی اداکارہ ارونا ایرانی وہیل چیئر پر ممبئی پہنچ گئیں
  • شاہین بھائی ہمارا کیا قصور ہے! کیوں ظلم کررہے ہو مداح کے سوال کی ویڈیو وائرل
  • راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھا؛ ویڈیو وائرل
  • پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل
  • پیکا ترمیمی ایکٹ: درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں
  • انسان اپنی تخلیق کے برعکس کیوں؟