جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 200 سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر ان اندوہناک واقعات میں حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی، وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے یا ان کے سامنے بے بس۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پارا چنار کا راستہ کھلوانے میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 200 سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر ان اندوہناک واقعات میں حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی، وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے یا ان کے سامنے بے بس۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ سکیورٹی ادارے پارا چنار کے راستے کو کلیئر نہ کروا سکیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر راستہ بند کرکے بیٹھے ہیں۔ ان سے راستہ کلیر کروانے میں ناکامی افسوسناک اور ملکی سلامتی پر سوالیہ نشانہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور راستے خالی کروا کر حکومت اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

لکی پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) لکی جواد اسحاق  کی سربراہی میں لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور اس میں مقامی امن کمیٹی اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے  زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔

ڈی پی او لکی کے مطابق لکی مروت کی عوام نے بے مثال بہادری اور ملک سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی پولیس کے شانہ بشانہ لڑ کر لکی پولیس کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جرات اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن میں شامل جوانوں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکی مروت کے غیور عوام کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشت گردوں کی10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،آرمی چیف
  • پنجاب میں 2 سکھ سمیت 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • لکی مروت، پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ہلاک
  • مودی حکومت نے”وقف بورڈ“ کو پوسٹ آفس میں تبدیل کر دیا ہے ، اویسی
  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش