WE News:
2025-02-26@21:02:38 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، فخر زمان نے واضح اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، فخر زمان نے واضح اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں نہ کہیں اور جارہا ہوں، اس حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

فخر زمان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میں نے کافی پلاننگ کی تھی، کیوں کہ یہ ایونٹ میرے لیے لکی ثابت ہوتا ہے اور میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیے جانے کے باوجود میں نے ٹریننگ شروع کردی تھی، لیکن ایک بار پھر انجرڈ ہوگیا جب ٹیم کو میری ضرورت تھی۔

قومی بیٹر نے کہاکہ آؤٹ ہونے کے بعد جب ڈریسنگ روم میں گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، میرے بیٹے نے بھی اس پر مجھ سے سوال کیاکہ کیا آپ کو بہت زیادہ درد ہورہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں جسم میں درد اور فریکچر کے باوجود بھی کھیلا ہوں، لیکن اس بار جب مجھے درد ہوا تو اندازہ ہوگیا تھا چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا ہوں۔

فخر زمان نے اگر چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں اوپننگ کرتا تو نتائج مختلف ہوتے، بہت زیادہ درد ہونے کے باوجود بھی اسی لیے فیلڈ میں گیا کہ مجھے اوپن کرنے کا موقع مل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے تین ہفتے بعد ٹریننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے، انشااللہ ایک مہینے بعد کرکٹ میں واپس آجاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں سکتا کہ اگر بھارت کے خلاف میچ میں ہوتا تو کیا کرتا، کیوں کہ اب ہم ہار چکے ہیں۔

فخر زمان نے کہاکہ بڑے ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کھل کر کھیلنا پڑتا ہے، میں ہمیشہ میچ کی صورت حال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں، میرا فیورٹ نمبر اوپننگ کرنا ہے، تاہم جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی اسی حساب سے دستیاب ہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انجری اہم اعلان جارح بیٹر چیمپیئنز ٹرافی ریٹائرمنٹ فخر زمان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہم اعلان جارح بیٹر چیمپیئنز ٹرافی ریٹائرمنٹ قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی انہوں نے کہاکہ کہ میں

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی : آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس میں تاخیر کے فیصلے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، تاہم تواتر سے برستی بارش کے پیش نظر شام 5 بجے کے لگ بھگ میچ کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

اس میچ کے منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں اب جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا بھی 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف فتح لازمی حاصل کرنی ہوگی۔

دریں اثنا آج راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا، دوسری جانب آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کی منسوخی کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • فخرزمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،تفصیلی گفتگو سب نیوز پر
  • ریٹائرمنٹ کی خبریں مسترد، فخر زمان کا ایک ماہ کے اندر کرکٹ میں واپسی کا اعلان
  • فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ اہم خبر آگئی
  • جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان
  • چیمپیئنز ٹرافی : آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ
  • محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولہ
  • ’نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے، بابراعظم بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکا‘، محمد حفیظ کی تنقید
  • نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا